ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روہت شرماٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان، کے ایل راہل نائب کپتان ہوں گے

روہت شرماٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان، کے ایل راہل نائب کپتان ہوں گے

Tue, 09 Nov 2021 21:37:26    S.O. News Service

نئی دہلی9نومبر(آئی این ایس انڈیا) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فوراً بعد نیوزی لینڈکے خلاف سیریزکے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ روہت شرما 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ وراٹ کوہلی کے کپتانی چھوڑنے کے بعد اب روہت ٹی 20 میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔وراٹ کوہلی سمیت کل تین کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کو ٹی 20 ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے، جب کہ کئی ایسے کھلاڑیوں کو موقع ملا ہے جو اس بار آئی پی ایل میں کمال کرتے نظر آئے تھے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیاکے کھلاڑیوں کے نام ہیں۔روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شرییس ایئر، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ایشان کشن، وینکٹیش اییر، یوزویندر چہل، روی چندرن آشون، اکشر پٹیل، اویش خان، بھونیشور کمار، دیپک چاہر، ہرشل پٹیل، محمد سراج۔


Share: